جرمنی اور بیلجئیم میں بارشوں کے باعث سیلاب ، 120 افراد جاں بحق اورسیکڑوں لاپتہ ہوگئے

0
33
جرمنی-اور-بیلجئیم-میں-بارشوں-کے-باعث-سیلاب-،-120-افراد-جاں-بحق-اورسیکڑوں-لاپتہ-ہوگئے. #Baaghi

مغربی یورپ :جرمنی اور بیلجئیم میں طوفانی بارشوں کے باعث شدید سیلاب آنے کے بعد 120 افراد جاں بحق اور سیکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسکیو عملہ نے سیلاب سے ممکنہ طور پر بچ جانے والے افراد کی تلاش شروع کردی ہےشدید بارش اور سیلاب نے سوئٹزرلینڈ، لکسمبرگ اور نیدرلینڈ میں بھی تباہی مچائی ہے۔

سیلاب سے جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی ہے جرمن صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے ہفتے کے روز سیلاب سے متاثرہ ایک علاقے کے دورے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ سیلاب کی تباہی دیکھ کر”ششدر” رہ گئے ہیں۔

مسٹر اسٹین میئر نے کہا کہ سیلاب نے ہر جگہ تباہی مچائی ہے بہت سے لوگوں نے وہی کھو دیا ہے جو انہوں نے ساری زندگی میں تعمیر کیا تھاجگہ جگہ سیلابی پانی کھڑا ہونے کے سبب جرمنی میں ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کے بارے میں جاننے کے لیے بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

سیلاب کے باعث جرمنی میں فون نیٹ ورک شدید متاثر ہوا ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں اور ایک لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی کٹ گئی ہےجرمنی میں سیلاب سے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا، رائن لینڈ، پیلاٹیٹائن اور سارلینڈ کی ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

پیلاٹیٹائن کے ضلع احرویلر میں عہدیداروں نے کہا کہ تقریبا 1300 افراد لاپتہ ہوئے ہیںرائن لینڈ-پیلاٹیٹائن کے وزیر داخلہ راجر لیونٹز نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ لوگوں کو اتنے لمبے عرصے تک نہیں سن سکتے تو آپ کو بدترین نتیجے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

دوسری جانب بیلجیئم میں سیلاب سے 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں چار صوبوں میں ریسکیو آپریشن کے لیے فوج کی مدد حاصل کی ہے بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے 20 جولائی کو یوم سوگ کا قومی دن منانے کا اعلان کردیا ہےانہوں نے کہا کہ یہ سیلاب ہمارے ملک میں اب تک کا سب سے زیادہ تباہ کن واقع ہے۔

جبکہ سوئٹزرلینڈ میں بھی تیز بارشوں کے بعد جھیلوں اور دریا میںپانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔

Leave a reply