جرمنی : برطانیہ : امریکہ :بیلجئیم میں بھارتی یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، پاکستان سے الحاق کے نعرے، بھرپور احتجاج

0
42

اسلام آباد :جرمنی : برطانیہ : امریکہ :بیلجئیم میں بھارتی یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، پاکستان سے الحاق کے نعرے، بھرپور احتجاج،اطلاعات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اوربھارتی مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ساری ہے ،

 

 

 

 

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق جرمن دارالحکومت برلن میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیریوں اور ان کے ساتھ پاکستانی برادری نے بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے کا اہتمام فرینڈز آف کشمیر برلن کے ساتھ برلن کی دیگر سیاسی اور سماجی تنظیموں نے کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ مسلسل آزادی کے حق اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔

برلن کے اس مظاہرے کی خاص بات یہ بھی تھی کہ بھارتی سفارتخانہ کے اندر جب آزادی کا جشن منایا جا رہا تھا تو وہیں باہر کشمیریوں کے حق میں جرمن، انگریزی اور اردو زبان میں بھرپور نعرے بازی کی جا رہی تھی۔ اس مظاہرے میں برلن سمیت برانڈنبرگ، ڈریسڈن اور ہیمبرگ سے لوگوں نے شرکت کی۔ جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ میں بھی اس حوالے سے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

نیویارک میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں پاکستانی‘ کشمیری اور سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارت مخالف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے میں شریک افراد نے بھارت کے خلاف نعرے لگائے اور کشمیریوں کی آزادی کا مطالبہ کیا

لندن میں بھارتی ہائی کمشن کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارت مخالف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جموںو کشمیر میں بربریت ختم کی جائے اور کشمیریوں کو حق خودارادت دیا جائے۔ بھارتی حکومت کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کو ختم کرے۔

تارکین وطن کشمیریوں اور کے حمایتیوں کی ایک بڑی تعداد نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نہتے لوگوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہفتہ کو بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرے کا انعقاد ’’کشمیر کونسل یورپ ‘‘ نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے سلسلے میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے تعاون سے کیا تھا۔ مظاہرے میں کشمیریوں، پاکستانیوں اور سکھوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ بیلجیم اور دیگر یورپی ملکوں میں قائم مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مظاہرے کے شرکا نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں فوجی محاصرہ فوری طورپر ختم اور غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کو مزیدتاخیر کئے بغیر رہا کرے۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید اور دیگر مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر فوری توجہ دے

Leave a reply