جیرمی کوربن نے بورس جانس کو گرانے کا منصوبہ بنا لیا ،

0
85

لندن : برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن کو آتے ہی مشکلات کا سامنا، برطانیہ میں حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے وزیراعظم بورس جانسن کے مواخذے کا مطالبہ کردیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ کے معاملے میں حزب اختلاف پر یورپی یونین کے ساتھ گٹھ جوڑ کا الزام عائد کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف جیرمی کوربن نے ایوان نمائندگان کے نام ایک خط میں اپیل کی ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کا مواخذہ کیا جائے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایوان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بغیر معاہدے کے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے منصوبے کی مخالفت کریں۔جیرمی کوربن نے کہا کہ وہ جلد ہی ایوان میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دیں گے۔

Leave a reply