عراق کی سرزمین سے نکل جائے ورنہ خون کی ندیاں بہادیں گے،امریکی افواج کو آخری وارننگ

0
48

بغداد : عراق کی سرزمین سے نکل جائے ورنہ خون کی ندیاں بہادیں گے،امریکی افواج کو آخری وارننگ ،طلاعات کے مطابق عراقی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے عراق سے اپنی افواج کو نکالنے میں کوئی جھوٹ یا ٹال مٹول سے کام لیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے عراقی مزاحمتی گروہوں نے امریکی افواج اس ملک سے مکمل انخلا کیلئے مخصوص مدت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ملک سے جلد از جلد نکل جائیں۔ اس وقت تک ان کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے اپنی افواج کو عراق سے نکالنے میں کوئی ہوشیاری یا دھوکہ دہی سے کام لیا تو اس کے سنگین نتائج بر آمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عراق کی حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان محمد محیی نے میڈیا نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکیوں کو اپنے پیروں سے چل کر عراق سے نکل جانا چاہے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو پھر وہ تابوتوں میں یہاں سے نکلیں گے۔

Leave a reply