گرینڈہیلتھ الائنس کی طرف سے حفاظتی کٹس کی فراہمی پرن لیگ کا شکریہ

0
30

لاہور:گرینڈہیلتھ الائنس کی طرف سے حفاظتی کٹس کی فراہمی پرن لیگ کا شکریہ ،اطلاعات کےمطابق ن لیگ کی طرف سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کو حفاظتی کٹس فراہم کی گئی ، اس موقع پرگرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا کہا کہ ہم گرینڈ ہیلتھ الائنس لاہور جنرل ہسپتال پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے مشکورہیں ،

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی طرف سے شکریہ کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہےکہ خواجہ عمران نذیر صاحب، خواجہ سلمان رفیق صاحب، کرنل مبشر جاوید سابقہ مئیر لاہور، شائستہ پرویز صاحبہ ایم این اے، رابعہ فاروقی ایم پی اے، سعدیہ تیمور ایم پی اے، کنول لیاقت ایم پی اے، عمران گورائیہ صاحب اور تمام ن لیگی وفد کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے آج جنرل ہسپتال کے عملہ کے لیے حفاظتی کٹس اور ماسکس سمیت حفاظتی سامان مہیا کیا.

اس موقع پر جنرل سیکرٹری وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر قاسم اعوان بھی موجود تھے.انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حالیہ وباء کے دنوں ہیلتھ پروفیشنلز پر محدود وسائل کے ساتھ فرنٹ لائن پر موجود ہیں اور انہی محدود وسائل کی وجہ سے ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا وائرس کا تناسب بڑھ رہا ہے.

وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال نے خواجہ عمران نذیر صاحب، خواجہ سلمان رفیق صاحب سے گزارش کی کہ اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، وہاڑی سمیت لاہور سے باہر کے ہسپتالوں میں حفاظتی سامان کی شدید کمی ہے، برائے مہربانی وہاں سامان مہیا کرانے میں ہماری مدد کریں جس پر انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ دو دنوں میں ساہیوال میں حفاظتی سامان مہیا کر دیا جائے گا. اور اگلی فیز میں باقی جگہوں میں سامان مہیا کریں گے

اس مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر موجود ہیلتھ پروفیشنلز کی مدد کو آنے والے ہر شخص کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں اور کہتے رہیں گے.

متحد رھیں
مضبوط رہیں

ڈاکٹر عمار یوسف
صدر وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال

سسٹر خالدہ تبسم
صدر وائی این اے لاہور جنرل ہسپتال

رانا پرویز
صدر پیرامیڈکس لاہور جنرل ہسپتال

Leave a reply