غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے،وزیراعظم کا حکم

0
16

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کسان (پھل اور سبزی) منڈیوں کی تعداد میں اضافے اور گندم سے آٹے کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اجلاس ہوا

اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرا، سیکرٹری صاحبان اور چیف سیکرٹری صاحبان سمیت سینئر افسران شریک ہوئے،گندم سے آٹے کی پیدا وار میں اضافے کے لئے فلور ملوں میں پسائی کا تناسب 80:20 کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیامسرکاری سطح پر گندم کی خریداری، ترسیل و سٹوریج کے ضمن میں انتظامی اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا

وزیرِ خزانہ کو اس حوالے سے ایک ہفتے میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی،فروٹ اور سبزی منڈیوں کے قیام میں نجی شعبے کو شامل کرنے کے حوالے سے اہمم فیصلے کئے گئے،پنجاب میں منڈیوں کے قیام سے متعلقہ قوانین میں نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا

وزیرِ اعظم نے منڈیوں کے قیام کے حوالے سے قوانین اور طریقہ کار کو آسان بنانے کی ہدایت کی، وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا کہ انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے مقرر کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے

وزیرِ اعظم عمران خان نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے،افسران کو غریبوں کی تکالیف کا احساس کرنا ہوگا:

Leave a reply