fbpx

غیرجانبدارانہ الیکشن یقینی بنانا آئین اور قانون کا بنیادی تقاضا ہے. وزير قانون

شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن یقینی بنانا آئین اور قانون کا بنیادی تقاضا ہے، وزير قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن کے عمل میں قانون اور شفافیت کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں، اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے؟۔ وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں، پی ٹی آئی دانستہ الیکشن کمشن کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 2020 میں بلدیاتی الیکشن ہونے تھے،آج تماشا کرنے والے بتائيں کیوں نہیں کروائے، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے کی وجہ الیکشن نہیں، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیسز ہیں۔ وزير قانون کا مزید کہنا تھا کہ شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن یقینی بنانا آئین اور قانون کا بنیادی تقاضا ہے، عدالتوں میں قانونی مؤقف پیش ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان تحريک انصاف نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعہ (30 دسمبر) کو الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ شیڈول کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی 101یونین کونسلز پر ہفتے (31 دسمبر) کو ہی پولنگ کرائی جائے۔ جبکہ الیکشن کمیشن عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کراسکا، جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں ہفتے کے روز پولنگ نہ ہوسکی۔


تحريک انصاف نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے پوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ پولنگ اسٹيشنز کے باہر ووٹرز موجود ہيں لیکن اليکشن کميشن غائب ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسا کرکے توہین عدالت کا مرتکب قرار ہوا ہے، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام سے خوف زدہ ہے، جہاں اليکشن ہوتا ہے وہاں سے بہانے بنا کر بھاگنے کی کوشش کرتے ہيں۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کو چیلنج کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے ووٹرز میدان میں ہیں، آؤ اور ان کا مقابلہ کرو۔ اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت جو نظام بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جس میں جمہوریت ہو اور کوئی الیکشن نہ ہو، کہیں ان کو اور قوم کو مہنگا نہ پڑ جائے۔