غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل.
صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں باپ اور بھائی نے مل کر بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نواب شاہ کے علاقے سوئی گیس اسٹاپ پر پیش آیا، جہاں سترہ سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ہے
، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے لیا.
لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا.