گندم بحران پر خواجہ آصف نے سوالات اٹھا دیے

0
33

گندم بحران پر خواجہ آصف نے سوالات اٹھا دیے

باغی ٹی وی :خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عام آدمی کی زندگی مشکل ہوچکی، گندم کے حوالے سے کس لابی کو تحفظ دیا جا رہا ہے، یہ وقت بتائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گندم سرپلس تھی، آج درآمد کر رہے ہیں، غلط پالیسی کی وجہ سے 440 ارب کا نقصان ہوا، گندم کی کاشت بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں، کسان کو صرف 40 ارب دیئے جائیں تو گندم میں خود کفیل ہو جائیں گے، گندم کے معاملے پر حکومت اپنوں کو نواز رہی ہے، گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے من مقرر کی جائے۔

بعدازں قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوارن ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے پیپلزپارٹی کے ارکان آغا رفیع اللہ کو ایوان سے باہر نکال دیا۔ اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ نے بات کرنے کا موقع نہ ملنے پراحتجاج کیا تھا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیاگندم کی امدادی قیمت میں اضافہ

ڈپٹی سپیکر قوم اسمبلی نے کہا شور شرابہ کرنے والے کو ایوان سے باہر لے کر جائیں، یہ پورے سیشن میں ایوان میں نہیں آ سکتے، آپ ایوان کی کارروائی میں بہت مداخلت کرنے لگ گئے ہیں، انہیں فوری طور پر ایوان سے باہر نکالیں.
ادھر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دی گئی جس کے بعد گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کر دی گئی۔اجلاس میں وزارت فوڈ سیکیورٹی کی درخواست پرگندم کی درآمد کا حجم 15 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھاکر 18 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی منظوری دی گئی۔

Leave a reply