گندم ما فیا کے خلا ف کا روائی

0
29

حا فظ آ بآ د ( سید ظہیر عباس شاہ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونورش عمران نے غیر قانونی طور پر گندم مارکیٹ میں فروخت کرنے پر مقامی فلور مل کو سیل کر دیا۔ غیر قانونی اقدام پر فلور مل کا لائسنس معطل کر کے شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ محکمہ خوراک کی اطلاع کے مطابق مقامی اعظم فلور مل میں جلالپور پیر والا سے سرکاری کوٹہ کے مطابق 50kg کی 944 بوریاں گندم حاصل کیں جبکہ انہیں پرائیویٹ مارکیٹ میں فروخت کر دیا۔

جس کی شکایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نورش عمران نے محکمہ فوڈ کے انسپکٹر ارشاد احمد اور دیگر ریونیو افسران کے ہمراہ چھاپہ مار کر مقامی اعظم فلور مل کر سیل کر کے اس کا لائسنس معطل کر دیا۔ محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملز مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن میں جواب طلب کر لیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فلو ملز مالکان کو سرکاری کوٹہ کے مطابق 50kg کی جو944 بوری گندم دی گئی تھی لیکن مل مالکان نے آٹا عام مارکیٹ میں فروخت کرنے کی بجائے گندم غیر قانونی طور پر مارکیٹ میں فروخت کی جس پر ان کے خلاف کاروائی کی گئی۔

Leave a reply