شہر قائد، گھناؤنا دھندہ کرنیوالے خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار

0
25
شہر قائد، گھناؤنا دھندہ کرنیوالے خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

ضلع ویسٹ پولیس نے ایک خاتون سمیت تین منشیات سپلائیر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمہ و ملزمان کو منشیات کی سپلائی لیکر جاتے ہوئے ریڈ ہینڈڈ گرفتار کیا گیا۔تھانہ سرجانی پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران ملزمہ و ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمہ و ملزمان کے قبضے سے 03 کلو 290 گرام چرس، نقدی رقم اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی،زیر استعمال برآمدہ 125 موٹرسائیکل نمبری KJB-1213 کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں‌۔ملزمہ و ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے، گرفتار ملزمان میں ملزمہ نسرین بانو ولد زرین خان اور ملزمان میں علی جان عرف جالی ولد نصار احمد اور الیاس یونس ولد غلام یونس شامل ہیں۔ملزمہ و ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

علاوہ ازیں یوسف پلازہ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے،مقابلہ بلاک 16 DMC آفس کے قریب ہوا،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی فرارہو گیا،یوسف پلازہ پولیس نے 2 مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تھا،ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر زخمی ہوکر گر گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ساتھی فررا ہوگیا،گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شکوراللہ ولد محمد رحیم کے نام سے ہوئی جبکہ فررای ملزم کا نام اسماعیل ولد مصری معلوم ہوا،گرفتار زخمی ملزم کو فوری طور پر برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

دوسری جانب کراچی شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے13 مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 13 زخمی ڈاکوؤں سمیت 20 ڈاکوؤں کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 18 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور10 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 977 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی86 کلو441گرام چرس،07کلو720 گرام ہیروئین اور02 کلو554 گرام آئس برآمد کی گئی ۔گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 146 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کراچی نے مختلف کاروائیوں کے دوران 17 ملزمان کو گرفتار کر کے 03پستول بمعہ لوڈ میگزین، 14 کلو250 گرام چرس اور چوری و چھینی گئی04 موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 95 موٹرسائیکلیں اور1گاڑی تحویل میں لی ۔کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

Leave a reply