آج سے غیراعلانیہ لوڈشیٹنگ ختم کردی جائے گی گورنر سندھ کی یقین دہانی

0
29

کراچی (11 جولائی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شہر کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیٹنگ اور اور بلنگ کے خلاف تحریک انصاف کے دھرنے کا چھٹہ روز.

گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاقی وزیر برائی منصوبہ بندی اسد عمر کی تحریک انصاف کے دھرنے میں آمد. گورنر سندھ عمران اسماعیل اور اسد عمر کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیٹنگ کے خاتمے کے اعلان کے بعد دھرنہ ختم کردیا گیا. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آج سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیٹنگ ختم ہوجائے گی. پیٹرولیم ڈویزن نےہمیں یقین دہانی کرائی ہے گیس کی سپلائی مزید مہیا کی جائے گی، 100 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک زیادہ گیس کے الیکٹرک کو دی جائے گی، فرنس آئل کی سپلائی کو بھی بڑھادیا گیا ہے.

ان فیصلوں سے یہ نہ کہا جائے کے غلطی پیٹرولیم ڈویزن کی تھی وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ چیئرمین نیپرا ہمارے ساتھ میٹنگ میں تھے. ہمارا مقصد کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیٹنگ کو کیسے ختم کرایا جاتا ہے. کل سے کراچی میں کوئی بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی. آگے کے لیے ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے کوشش کررہے ہیں،2021 کی گرمیوں سے پہلے ساڑھے 500 میگاواٹ بجلی کراچی کو مزید ملے گی،18 فیصد اضافہ کیا جائے گا گرمیوں سے پہلے ساڑھے 1300 میگاواٹ 2 سال سے پہلے کراچی کو اضافے ملے گی2023 کی گرمیوں سے پہلے 800 میگاواٹ اضافہ کیا جائے گا،2150 میگاواٹ 2023 سے قبل کراچی کو اضافی ملے گی کے الیکٹرک ایک نجی ادارہ ہے پچھلی حکومتوں نے اسے پرائیویٹ کیا ادارہ پرائیویٹ کیا گیا تھا. لیکن کراچی پرائیویٹ نہیں اس کی ذمیداری حکومت کی ہے.

ہم کے الیکٹرک کی عوام کے مسائل حل کرنے پر بھرپور مدد کریں گے اس کے باوجود بجلی کے مسائل حل نہیں ہوئے تو قانون کی پوری طاقت کا استعمال کریں گے. انہوں نے مزید کہا کہ معاہدہ کے الیکٹرک کے ساتھ تحریک انصاف نے نہیں کیا اگر ٹیک اوور کی ضرورت پڑی تو وہ کریں گے. ہماری ذمیداری مسائل کو حل کروانا ہے، اس موقع پر گورنر سندعمران اسماعیل نے کہا کہ آج میٹنگ میں نرمی اور گرمی بھی رہی اور بلنگ کا معاملہ میں نیپرا کے پاس لے جاؤں گا. اگر غلط ناجائیز اوربلنگ کی گئی تو کے الیکٹرک اسے ریفنڈ کرے گی . گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مجھے کے الیکٹرک کے معاملے پر طلب کیا تھا.

میں نے وزیراعظم کو تمام مسائل سے آگاہ کیا تھا مجھے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھا کر مسئلے کا حل نکالا جائے. آج ملاقات میں طئے ہوا ہے کہ اب غیر اعلانیہ لوڈشیٹنگ نہیں ہوگی. میں تمام پارلیمنٹرینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ کو یقین دلاتا ہوں اب کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی. ہمارے دل میں بھی اس شہر کا درد ہے اس دھرنے کو ختم کریں جو کمٹمنٹ ہوئی ہیں وہ پوری ہونگی. اس موقع پر دوسری جانب مرکزی جوائینٹ سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا کہ میں تمام وزراے اور گورنر صاحب کو ویلکم کرتا ہوں. ہم وکرز اور اراکین کے مشکور ہیں ہم کراچی کی آواز بنے ہیں اسد عمر اور گورنر سندھ کی آمد پر بے حد مشکور ہیں۔

Leave a reply