بالی وڈ اداکارہ نے اپنی حالیہ میڈیا ٹاک میں کہا ہے کہ میں نے عادل کے ساتھ شادی گھر بسانے کےلئے کی تھی ، مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرا گھر اس بار بھی نہیں بسے گا. انہوں نے کہا کہ عادل نے مجھے دھوکہ دیا، مجھ سے شادی کرکے سات مہینے تک اسکو چھپا کر رکھا. جب میں یہ شادی دنیا کے سامنے لے آئی تو پھر عادل اور میرے درمیان لڑائی جھگڑے ہوئے ، عادل نے کہا کہ میں نے کیوں دنیا کو بتایا ہے میں ابھی اس شادی کو چھپا کر رکھنا چاہتا تھا. راکھی نے کہا کہ اس کی اتنی زیادہ گرل فرینڈز تھیں کچھ اس سے عمر میں بڑی بھی تھیں ایک کے بارے میں، میں نے کہا کہ کیا یہ تمہاری بہن لگتی ہے تو اس نے مجھے کہا کہ بکواس بند کرو میں تمہارا منہ توڑ دوں گا.
راکھی نے کہا کہ ”عادل نے میری عزت خراب کی ، میرے جذبات کے ساتھ کھیلا ”اور میرا پیسہ ہڑپ کر گیا. اب وہ نئی نئی لڑکیوں کے ساتھ پھر رہا ہے. اس کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں ، عادل نے یہ سب کرنا تھا تو میری زندگی خراب کیوں کی . انہوں نے کہا کہ میری اور عادل کی ابھی طلاق نہیں ہوئی .