گھر کا کھانا بند ہونے پر مریم نواز نے کیا کہا؟
احتساب عدالت پیشی کے موقع پر مریم نواز نے گھر کا کھانا بند ہونے پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نہ تو گھر کے کھانے کی درخواست کرنی ہے نہ ہی کوئی گلہ , باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز اور یوسف عباس کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی، عدالت پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یوسف عباس کا کہنا تھا کہ نیب کے تمام ملزمان کے لیے گھر کا کھانا آتا ہے ،صرف میرے لیے اورمریم نواز کے لیے گھر کا کھانا بند ہے ،میں نے انھیں کہا کہ گھر کے کھانے سے سانسیں بڑھنی نہیں اور نیب کے کھانے سے گھٹنی نہیں ،یہ چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتی ہے . مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ تو گھر کے کھانے کی درخواست کرنی ہے نہ ہی کوئی گلہ , مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر ہوئی توسیع قومی احتساب بیورو نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے لئے گھر سے کھانا لانے پر پابندی عائد کر دی … گھر کا کھانا بند ہونے پر مریم نواز نے کیا کہا؟ پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں