گھرکا خرچ خود اٹھاتا ہوں،کوئی فیکٹری نہیں لگائی،فوج نے بھی اخراجات میں کمی لائی، وزیراعظم

0
34

گھرکا خرچ خود اٹھاتا ہوں،کوئی فیکٹری نہیں لگائی،فوج نے بھی اخراجات میں کمی لائی، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں عزت و وقار بڑھانے کیلئے ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا ہو گا، مقروض قوموں کی آزادی متاثر ہوتی ہے، ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ممکن نہیں، تاجروں سمیت ملک کا ہر طبقہ اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرے، ملک میں مہنگائی اور غریب طبقات کا پورا احساس ہے، حکومتی اقدامات کی بدولت جلد بہتری آئے گی، قوموں کی زندگی میں آسان اور مشکل وقت آتے رہتے ہیں، ہم مل کر تمام مسائل حل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے زیر اہتمام تاجروں کیلئے ٹیکس نظام میں آسانی اور اصلاحات کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی اور تاجروں رہنماﺅں نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، معان خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے تاجر برادری کے نمائندوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج حکومتی ٹیم اور تاجروں کے نمائندوں کے درمیان طے پانے والا معاہدہ خوش آئند ہے۔ چھوٹے کاروباروں کیلئے لائسنس ختم کئے ہیں تاکہ ان کی مشکلات آسان ہوں۔کاروبار میں آسانی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی بدولت پاکستان کی ریٹنگ 28 درجے بہتر ہوئی ہے، 60ءکی دہائی کے بعد موجودہ حکومت پہلی دفعہ ملک میں انڈسٹرلائزیشن پر توجہ دے رہی ہے، اس سلسلہ میں مزید اقدامات بھی کئے جائیں گے، ملک میں جتنا زیادہ کاروبار ہو گا اور سرمایہ کاری آئے گی اس سے دولت بڑھے گی اور نتیجہ کے طور پر ملک کے غریب اور پسماندہ طبقات کیلئے مالی وسائل کی دستیابی میں بھی اضافہ ہو گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے تاجروں اور چھوٹے بچوں نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے قیام کے مرحلہ میں میری بہت مدد کی، ملکی تاجر بڑے محب وطن اور صدقات و عطیات دینے کے حوالہ سے بڑے فراخدل ہیں لیکن ٹیکس دینے کے معاملہ میں پیچھے ہیں اس کی وجہ ٹیکس نظام پر اعتماد کا نہ ہو ہے، اگر کوئی ٹیکس دینا بھی چاہے تو وہ بدعنوان نظام کی وجہ سے نہیں دیتا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ماضی میں حکمران بادشاہوں کی طرح زندگی گزارتے تھے اور قوم کے پیسے پر عیاشیاں کرتے تھے۔

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم ہاﺅس کا خرچہ 30 سے 35 کروڑ جبکہ وزیراعظم آفس کا خرچہ 35 کروڑ روپے کم کیا ہے۔ میں اپنے گھر میں رہتا ہوں اور اپنا خرچ خود اٹھاتا ہوں، آج وزیراعظم کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے، میرا کوئی بزنس نہیں اور نہ کوئی فیکٹری لگائی ہے، غیر ملکی سرکاری دوروں پر خرچے ماضی کے حکمرانوں کی نسبت 10 گنا کم کئے ہیں کیونکہ ٹیکس کا پیسہ ملک کے غریبوں کیلئے ہے اور اسے ہماری شان و شوکت پر خرچ نہیں ہونا چاہئے، موجودہ حکومت اور فوج نے اپنے اخراجات میں کمی لائی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جب تک ہم ٹیکس نہیں دیں گے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ہماری حکومت نے پہلے سال جتنا ٹیکس جمع کیا اس کا نصف سابقہ حکومتوں کے لئے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی میں خرچ ہو گیا، اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے ٹیکس کی ادائیگی ضروری ہے کیونکہ ملک کے کمزور اور محروم طبقات کی فلاح کیلئے پیسہ درکار ہے، ہم نے مشکل حالات کے باوجود غریب طبقات کی فلاح کے احساس پروگرام کیلئے 190 ارب روپے مختص کئے، دنیا کی کسی بھی حکومت نے کمزور طبقہ پر اتنی بڑی رقم خرچ نہیں کی۔

وزیراعظم نے تاجروں کے نمائندوں پر زور دیا کہ یہ آپ کا اپنا ملک ہے، اس کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے میں مدد دیں کیونکہ مقروض ممالک کی آزاد خارجہ پالیسی متاثر ہوتی ہے، ہم جب تک اپنے پاﺅں پر کھڑے نہیں ہوں گے دنیا میں وہ عزت اور مقام نہیں ملے گا۔ ماضی میں پاکستان نے دوسروں کی جنگیں لڑیں اور اس کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں، آزاد ملک کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اخراجات خود پورے کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا انہیں شدت سے احساس ہے، اس میں کمی لانے کیلئے تیزی سے اقدامات کر رہے ہیں، مہنگائی میں اضافہ میں بیرونی عوامل بھی کارفرما ہیں کیونکہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی سے درآمدی اشیاءمہنگی ہو جاتی ہیں تاہم اب صورتحال میں بہتری آئے گی، حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں مہنگائی میں جلد کمی دیکھنے میں آئے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قوموں کی زندگی میں آسان اور مشکل وقت آتا رہتا ہے، ملائیشیا کی مثال ہمارے سامنے ہے جسے ہمارے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے، حکومت عوام کے ساتھ مل کر ان مسائل سے نکلنے میں کامیاب ہو گی۔ ہم تبدیلی لا رہے ہیں، اس کیلئے تاجروں سمیت تمام طبقات کو ساتھ دینا ہو گا، آپ ہمارے پارٹنر بنیں، ہم آپ کی تمام مشکلات حل کریں گے اور کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات طے

Leave a reply