گھر کے بیڈ روم سے خاتون اور کچن سے مرد کی لاش برآمد

0
27
سفاک باپ نے 22 سالہ بیٹی کو گولیاں مار کر لاش سوٹ کیس میں بند کر کے سڑک کنارے پھینک دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے شہر قائد کراچی سے میاں بیوی کی لاش ملی ہے،
کراچی کے علاقے صفورہ کے گھر سے دو لاشیں ملنے پر علاقے بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،تھانہ سچل کی حدود میں ایک گھر سے ایک مرد اور عورت کی لاش ملی جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ دونوں میاں بیوی ہیں، مرد کی شناخت ظہور اور خاتون کی شناخت نگھت طاہرہ کے ناموں سے ہوٸی ہے خاتون کی لاش بیڈ روم اور مرد کی لاش کچن سے ملی ہے ،بیٹے مصطفیٰ کے مطابق رات ایک بجے وہ گھر آیا اور سو گیا صبح دودھ والا دروازہ بجا رہا تھا کوئی نہ جاگا تو وہ اٹھا والدہ کو دیکھا تو وہ خون میں لت پت تھی والد ظہور کچن میں پڑے ہوئے تھے گھر کے دروازے پورے بند تھے ڈکیتی کی کوٸی وارادت نہیں ہوٸی ہے مزید پولیس تفتیش کر رہی ہے

قبل ازیں ضلع ویسٹ پولیس نے ڈکیتی روبری میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ایس ایچ او گلشن معمار نے کامیاب کارروائی کے دوران تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔ ملزمان گینگ سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 01 کلو سے زائد چرس اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لئے گئے، ملزمان اسٹریٹ کرآئم سمیت منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 499/2022، 450/2022 اور 501/2022 درج ہیں گرفتار ملزمان میں افضل احمد ولد اقبال احمد، عظمت اللّٰہ ولد جمعت خان اور فروش خان ولد عظمت اللّٰہ شامل ہیں۔

قبل ازیں  تھانہ عوامی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب پولیس کارواٸی کی اور بلال کالونی میں ایک جوا و سٹے کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان چھپ کر ایک خالی بند جگہ پر جوا و سٹہ چلارہے تھے, عوامی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارواٸی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے انگنت جوا و سٹہ لگانے والی پرچیاں, ایک موباٸل فون اور سٹے پر لگنے والی رقم 5290 روپے نقدی برآمد کی ۔ گرفتار ملزمان کی زیر استعمال موٹرساٸیکل بھی پولیس تحویل میں لی گٸی, جسے CPLC چیک کروایا جارہا ہے ۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے, ملزمان پہلے بھی جوے اور سٹے کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بارے سامنے آیا تہلکہ خیز انکشاف

بیٹی پیدا ہونا جرم، خاتون پر بہیمانہ تشدد، گھر سے نکال دیا گیا

والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

 گولیاں چل گئیں، دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

Leave a reply