گھر میں گھس کر چوری کرنے والا ڈکیت گرفتار چوری شدہ رقم اور سونا برآمد۔
باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق مورخہ 2021-04-11 بوقت 06:30 بجے مسمی محمد امین ولد گلستان جو کہ زینب بلڈنگ فرسٹ فلور لیاقت کالونی لیاری کراچی میں رہائش پزیر ہے کے گھر میں چوری کی اطلاع ملی جس کی ایف آئی آر نمبر109/2021 بجرم دفعہ380/457 تھانہ کلری میں درج ہوئی۔جس پر ایس ایچ او کلری بمعہ پولیس پارٹی نے مورخہ 2021-04-13 کو بمقام زینب بلڈنگ ففت فلور لیاقت کالونی لیاری کراچی سے ایک ڈکیت کو گرفتار کرتے ہوئے مسمی محمد امین کے گھر سے لوٹی ہوئی رقم اور سونا برآمد کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ تین جوڑی سونے کی بالیاں, دو عدد سونے کی چوڑیاں اور نقد رقم ایک لاکھ اٹھارہ ہزار پانچ سو روپے برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزم کا نام ذیشان احمد ولد محمد پرویز بتایا جارہا ہے۔گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ بالا کے تحت تفتیش جاری ہے۔جبکہ ملزم سے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔
گھر میں گھس کر چوری کرنے والا ڈکیت گرفتار ،چوری شدہ رقم اور سونا برآمد
