گھر میں پانی کے ٹینک سے گلا کٹی لاش برآمد

0
25

کراچی:گھر میں پانی کے ٹینک سے گلا کٹی لاش برآمد
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 12 میں گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول 55 سالہ شمس الدین کی گلا کٹی لاش گھر میں پانی کے ٹینک سے ملی ہے، واقعے کے وقت مقتول کے گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔سفاک ملزمان نے مقتول کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے لاش پانی کے ٹنک میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق گھر سے مقتول کے موبائل فون کے علاوہ کچھ بھی غائب نہیں ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ مقتول اپنی فیملی کے ہمراہ چند ماہ قبل اس گھر میں کرائے پر شفٹ ہوا تھا۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر قتل ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے، جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔

Leave a reply