لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے گھر میں لگی آگ،دو بچے جاں بحق،سات افراد زخمی
پنجاب کے شہر فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے دو بچوں کی موت ہو گئی جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے.
اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ کو بجھایا ،ریسکیو حکام کے مطابق ستیانہ روڈ پر محلہ شریف پورہ کے ایک گھر میں آگ لگنے کے باعث 9 افراد جھلس گئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ،دوران علاج 2 بہن بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے گئے، زخمیوں میں پانچ بچے اور دو خواتین شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ دعا فاطمہ اور 9 سالہ محمد طحہٰ شامل ہے۔
ریسکیو حکام نے دعویٰ کیا کہ گھر میں آگ چارجنگ پر لگے لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے لگی، آگ پر قابو پالیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، حکام کا مزید کہنا ہے کہ بچہ لیپ ٹاپ استعمال کررہا تھا، اچانک بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال کے برن سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں جھلسنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہترین طبی سہولیات دینے کا حکم دیا۔
بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی
گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان
سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی
جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ
بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کےخواہشمند
قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ