غریب کی سواری ریل گاڑی، کب سے بحال ہو گا ٹرین آپریشن؟ شیخ رشید نے پھر بڑا اعلان کر دیا

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹرین بحالی کے معاملے کو دو سے تین دن مزید سوچ بچار کیلئے رکھا ہے۔ دس مئی تک ٹرینیں چلانا چاہتے تھے لیکن صوبائی حکومتوں کی حمایت حاصل نہیں کرسکے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہماری خواہش تھی کہ 10 مئی سے ٹرینیں چلادیں مگر تمام صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے۔ اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان نے جمہوری وزیراعظم کی حیثیت سے ٹرین بحالی کے معاملے کو دو سے تین دن مزید سوچ بچار کیلئے رکھا ہے۔ پوری خواہش ہے کہ غریب کی سواری ریل گاڑی کو عید سے پہلے شروع کیا جائے۔

شیخ رشید نے یقین دہانی کروائی کی ٹرین آپریشن بحالی کی صورت میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی جو ایس او پیز میں شامل ہیں۔ توقع ہے کہ عید سے پہلے عمران خان کی اجازت سے دوبارہ ٹرینیں چلانے میں کامیاب ہوجائیں گے

ٹرینیں چلانے کا مقصد لاک ڈاون کے بعد تمام ممکن احتیاطی تدابیر کے ساتھ چاروں صوبوں کے عوام کا رابطہ بحال کرنا ہے۔ٹرین آپریشن شروع ہونے کے بعد خصوصی ٹرینوں کے چلنے کے دوران مسافروں اور عملے کے لیے ہدایات پر عمل لازم ہوگا۔ کوتاہی کی صورت میں پاکستان ریلوے قانون کے تحت سخت ایکشن لے گا۔

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں مسافروں کو ٹرین میں دوسرے مسافروں سے میل جول کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریلوے افسران ان خصوصی ٹرینوں میں مسافروں کے ساتھ سفر کریں گے تاکہ ہدایات پر سختی سے عمل کرایا جاسکے۔ ۔ پاکستان ریلوے ٹرینیں چلانے سے قبل تفصیلی ہدایت نامہ میڈیا اور اخبارات اور اپنی ویب سائٹ پر شائع کرے گا۔

ریلوے کب سے چلے گی، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا، کہا جنگ عظیم سے بھی سخت وقت، سیاست نہ کی جائے

Leave a reply