غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی،جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے۔

باغی ٹی وی : کراچی میں جہانگیر ترین نے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے ملاقات کی جس میں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت بھی کی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عالمگیر خان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کیلئے آیا تھا۔

جو بھی 30 جنوری کو گھر میں رہا وہ ظالم کا ساتھی ہوگا، مصطفیٰ کمال

اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے، غریب آدمی کو فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔

دوسری طرف جہانگیر ترین نے کراچی میں سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار سے بھی ملاقات کی ڈاکٹر فاروق ستار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملاقات میں کراچی سمیت ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ناساز معاشی حالات پر وزیر اعظم کے پرانے ساتھی جہانگیر خان ترین بھی بول پڑے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ عوام آج جتنی تکلیف میں ہے پہلے نہیں تھی جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکمرانوں کو چاہیے، عوام کو مزید ذلیل ہونے سے بچائیں، ملک میں معیشت کے بہت مسائل ہیں موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے دعا ہے کہ ان سے نکل جائے انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر جواب دینے سے گریز کیا اور کہا حالات کی بہتری کے لیئے دعاگو ہوں مجھ سے بہتر میڈیا جانتا ہے ، اس پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہوں گا-

پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ ملتوی ہونے کا امکان

قبل ازیں اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میری جماعت ہے لیکن تین سال میں مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی ہے اس سے عوام سخت پریشان ہیں۔

پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے بچے بیچنے پرمجبورافغان:ہرات کے بدقسمت خاندان کی دردناک…

Comments are closed.