کورونا سےانتہائی خطرے سے دوچار غریب ممالک کیلئے100 ملین خوراکوں کی پہلی کھیپ رواں ہفتے فراہم کی جائے گی
لندن: سکریٹری خارجہ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ رواں ہفتے "انتہائی خطرے سے دوچار غریب ممالک” کو 100 ملین کورونا ویکسین خوراکوں کی پہلی کھیپ فراہم کرنا شروع کردے گا۔
باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ انڈونیشیا . کینیا، کمبوڈیا، جمائیکا اورفلپائن سمیت دولت مشترکہ کے اتحادی ممالک کو فراہم کی جائے گی جس میں اسٹرانینیکا کی خوراکیں بھی شامل ہیں
آکسفورڈ میں آسٹرا زینیکا پروڈکشن سائٹ کے دورے کے موقع پر مسٹر راب نے کہا: "جب تک ہم دنیا میں ہر ایک کو محفوظ نہیں بنائیں گے ہم برطانیہ میں محفوظ نہیں رہیں گے۔
کوروناویکسین نہ لگانے کی وجہ سےاسپتالوں میں انتہائی سنگین صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے ڈاکٹر نسیم صلاح…
برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈومینیک راب کا کہنا ہے کہ عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ آبادی کو ویکسین لگوائیں۔
دنیا بھر میں 190 سے زیادہ ممالک میں کورونا وائرس کی 3.7 بلین سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔ تاہم ، ملک سے دوسرے ممالک میں ویکیسینیشن کروانےافراد کی تعداد نمایاں طور پر مختلف ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جی7 کے سربراہی اجلاس میں دنیا کے بڑے صنعتی ممالک کے رہنماؤں نے غریب ممالک کو کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک 500 ملین خوراکیں فراہم کرے گا۔
برطانیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی کورونا ویکسین کی خوراکوں پر مبنی پہلی کھیپ کی نصف کو عالمی ادارہ صحت کے پروگرام کو واکس کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا جس کا مقصد 92 کم یا درمیانے آمدنی والے ممالک میں کم از کم 20فیصد آبادی کو ویکسین فراہم کرنا ہے۔
شہری ویکسین لگوائیں100 ڈالر انعام پائیں اعلان کر دیا گیا
کوواکس دنیا میں ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے والا پروگرام ہے جو عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اندازہ لگایا ہے کہ "وبائی بیماری کو صحیح معنوں میں ختم کرنے کے لئے” عالمی آبادی کے 70فیصد افراد ویکسین لگانے کی ضرورت ہے ، جس کے لئے 11 بلین خوراک کی ضرورت ہوگی۔
اس سے قبل جون میں عالمی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ عالمی شیئرنگ سکیم کے ذریعے کووڈ 19 کی ویکسین لینے والے غریب ممالک کی ایک بڑی تعداد کو اپنے اپنے ممالک میں ویکسین پروگرام جاری رکھنے کے لیے کافی مقدار میں ویکسین کی خوراکیں دستیاب نہیں ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے سینیئر مشیر ڈاکٹر بروس آئلورڈ نے کہا تھا کہ کوویکس پروگرام کے تحت 131 ممالک کو ویکسین کی 90 ملین خوراکیں فراہم کی گئی ہیں وائرس اب بھی دنیا بھر میں پھیل رہا ہے اور کے پیش نظر ویکسین فراہمی کی یہ مقدار انسانی آبادیوں کو وائرس سے بچانے کے لیے ناکافی ہے یکسین کی عدم دستیابی ایک ایسے موقع پر سامنے آ رہی ہے جب بیشتر افریقی ممالک میں انفیکشن کی تیسری لہر جاری ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ چونکہ غریب ممالک میں ویکسین کی رسد میں دشواری کا سامنا ہے اسی لیے کچھ دولت مند ممالک، جن کے پاس ویکسین کی اضافی خوراکیں موجود ہیں، کوویکس اور دیگر ذرائع سے ویکسین کے عطیات جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔