گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

0
32

گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، زیادتی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

مرغزار کالونی میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مالک مکا ن کو گرفتارکر لیا ،سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ مکان مالک نے ملازمہ کے اہلخانہ کو اس کی خودکشی کی اطلاع دی اہلخانہ لڑکی کی لاش لیکر پتوکی چلے گئے،گرفتار مکان مالک سے تفتیش جاری ہے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے، ہنجروال پولیس نے قاسم نامی شخص کو حراست میں لے لیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، فیصل نامی شخص کو پتوکی پولیس نے حراست میں لے لیا،سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر ملزمان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے مرغزار کالونی میں زیادتی کے بعدگھریلو ملازمہ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی

قبل ازیں انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن لاہور نے کاروائی کرتے ہوئے لیڈی چورگرفتار کرلیا ہے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عیسیٰ خان کا کہنا ہے کہ گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنیوالی ملزمہ مہوش گرفتارکی گئی ہے، ملزمہ مہوش سے 35 تولے سونا اورتقریباً 2 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی ہے،مہوش گھروں میں کام کے بہانے داخل ہوتی اور قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار ہو جاتی تھی، ملزمہ مہوش نے  گھر میں 40 تولہ سونا چوری کرنے کی واردات کی تھی،انچارج انویسٹی گیشن ستو کتلہ محمد آصف رضانے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمہ کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے ملزمہ کی گرفتاری اور برآمدگی پرپولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

خواتین کے روپ میں برقع پہن کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

دوسری جانب سمن آباد پولیس نے کاروائی کی ہے اور علاقہ میں فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار کر لیا،ملزم تجمل نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ بھی کی۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ملزم کے قبضہ سے پسٹل وگولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزم کو انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی

Leave a reply