ٹھٹھہ ۔ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات،دیگر کوفنڈز اور وردی الاؤنس نہ ملنے پر،گھارومیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین کا احتجاج

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی)ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات،دیگر کوفنڈز اور وردی الاؤنس نہ ملنے پر،گھارو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین کا احتجاج
تفصیل کے مطابق گھارو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین کے کہنے کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو بقایا جات نہیں دیئے جارہے اور دیگر ملازمین کو فنڈز اور وردی الاؤنس بھی نہیں دیا جا رہا۔جس پرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین نے ضلع ٹھٹہ کے شہر گھارو پمپ ہاؤس میں پیپلز لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری سید محسن رضا، معشوق حسین  لغاری، رخدان اللہ،  چاند عمران بٹ اور آؤٹ اسٹیشن کے ملازمین کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ انتظامیہ ہمارے مزدور ملازمین کے فنڈز کے پیسے وردی کے پیسے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات نہیں دے رہی پیپلز لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری سید محسن رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ کو پرائیویٹ ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا واٹر بورڈ کے سی ای او کو اس احتجاج کے ذریعے بتانا چاہتے ہیں کہ ملازمین کے ساتھ ظلم کرنا بند کیا جائے دوسری صورت میں 22 نومبر کو کراچی میں سخت احتجاج کیا جائیگا محسن رضا نے کہا کہ ملازمین پچھلے کئی سالوں سے اپنے واجبات نہیں لے پا رہے ہیں واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کتنے ہی گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں اور ملازمین اور بیواؤں کے واجبات بھی نہیں مل سکے ہیں جسکی وجہ سے وہ زہنی مریض بن گئے ہیں آؤٹ اسٹیشن کے ملازمین جو ڈیوٹی کر رہے ہیں جہاں پر آئے دن وارداتیں ہوتی رہتی ہیں اور کسی بھی اسٹیشن پر کوئی سیکورٹی کے انتظامات نہیں ہم انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کے ملازمین کے جان و مال کا خیال رکھتے ہوئے سیکورٹی کا بندو بست کیا جائے اگر وقت پر واجبات نہیں دیئے گئے اور سی ای کو ہٹایا نہ گیا تو ملازمین سخت احتجاج کریں گے. 

Comments are closed.