گھروں میں گھس کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان کی پولیس پر فائرنگ
گھروں میں گھس کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان کی پولیس پر فائرنگ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے وزارت داخلہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری ہونے کے باوجود جرائم کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے،تھانہ ترنول کے علاقہ ای 16 میں ڈاکووں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی،پولیس پارٹی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف معمول کی چیکنگ کررہی تھی۔چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں نے ایک ہنڈا گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا توڈاکووں نے گاڑی کو بھگا لیا،پولیس اہلکاروں نے حکمت عملی سے گاڑی کو روکا توڈاکووں نے اچانک پولیس پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے۔ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا دو فرار ہوگئے۔پولیس نے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس مقابلے میں مرنیوالے ڈاکوؤں کی شناخت عامر شہزاد عرف چوہا کے نام سے ہو گئی ہے زخمی ڈاکو کی شناخت راشد الہیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں … گھروں میں گھس کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان کی پولیس پر فائرنگ پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں