غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

0
78
باپ کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی، بیٹی نے بچے کو دیا جنم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیرت کے نام پر قتل،ورثا نے واقعہ چھپایا ، پھر بھی پولیس پہنچ گئی،25 افراد کو گرفتار کر لیا

دریا خان کے نواحی علاقہ کاٹھ موڑ میں رہائش پذیر وانا کے قبیلے کاعلی داد جہانگیر اپنی رشتہ دار(ت) کے ساتھ مبینہ طور پر قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا تھا جس کے بعد اس خاتون کے خاوند ، بھائی اور والد نے چار دیگر ملز موں کے ہمراہ چھریوں کے پے در پے وار کر کے دونوں کو شدید زخمی کر دیا ،

اہلخانہ دونوں کو علاج کیلئے خفیہ طور پر ملتان لے جا رہے تھے کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئے ،مقتولین کے اہلخانہ نے باہمی رضا مندی سے معاملہ چھپا لیا ، خاتون کی تدفین بغیر پولیس کو اطلاع دئیے مقامی قبرستان میں کر دی گئی

اطلاع ملنے پر پولیس حرکت میں آئی، پولیس نے مقتول علی داد جہانگیر کی لاش دوران نماز جنازہ قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی، چار افراد کے خلاف قتل جبکہ 25 نامزد اور 8 نامعلوم ملزموں کے خلاف خفیہ طور پر تدفین کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے ،

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

پولیس نے خاتون کی قبر کشائی کے لئے علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست دے دی ہے ، مقتولین کا تعلق ایک ہی قبیلہ سلیمان خیل سے ہے او ر وہ قریبی رشتہ دار ہیں ،پولیس نے چھاپے مار کر 25 ملز موں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا

Leave a reply