غازی یونیورسٹی کوانٹر نیشنل رینکنگ میں لاکھڑا کیا ، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی

باغی ٹی وی : ڈیرہ غازی خان (شہزاد یوسفزئی کی رپورٹ) میں نے اپنا وعدہ پورا کیا اور چار سال کے مختصر عرصہ میں غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کوانٹر نیشنل رینکنگ میں لاکھڑا کیا ، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] وائس چانسلر
گذشتہ شب غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] کی تعیناتی کے چار سال کی تکمیل کے موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک شاندار پروگرام کا انتظام کیا گیا جس میں عوامی نمائندگان اور شہر کے دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ یونیورسٹی کے سینیئر پروفیسرز ، ڈائریکٹرز اور پرنسپل آفیسران نے محترم وائس چانسلر صاحب کاپنڈال میں تشریف لانے پر پھولوں سے استقبا ل کیا۔پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے وائس چانسلر صاحب کو بلوچی پگڑی پہنائی۔ ڈاکٹر راشدہ قاضی صاحبہ نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے اور حاضرین کو محترم وائس چانسلر صاحب کی تدریسی و تحقیقی کامیابیوں بارے آگاہ کیا اس کے بعد ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جس کے پہلے حصہ میں اس وقت کو دوہرایا گیا جب چار سال قبل ستمبر 2018 میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے غازی یونیورسٹی کا چارج سنبھالا تو یہ عہد کیا تھا کہ وہ اس یونیورسٹی کو انٹرنیشنل رینکنگ میں لے کر آئیں گے اور اس دستاویزی فلم کے دوسرے حصہ میں دکھایا گیا کہ کس طرح پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی قیادت میں چار سال کے دوران یونیورسٹی میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئیں اور جو خواب پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے دیکھا تھا وہ شرمندہ تعبیر ہوا اور یہ یونیورسٹی قومی اور بین الا قوامی سطح پر اپنی شناخت منوانے میں کامیاب ہوئی۔
یونیورسٹی کے سینیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمدطفیل عالمی شہرت یافتہ سائنسدان ہیں جنہوں نے اپنے بین الاقوامی کی جامعات میں کام کرنے کے تجربات سے غازی یونیورسٹی کو بھی انٹرنیشنل لیول کی پہچان دلائی۔ ان کی اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت سے غازی یونیورسٹی میں 23 ایم فل اور 12 پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کا آغاز ہو چکا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی نے یونیورسٹی کے تحقیقی معیار کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی لیول کی لیبارٹریز اور گلاس ہاوسز کے منصوبہ جات کا آغاز کیا ہے۔

Leave a reply