غزنوی میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج کے سربراہان، سائنسدانوں اوت انجینئرز کو بھی مبارکباد دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے سائنسدانوں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میزائل کے کامیاب تجربہ کر کے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ غزنوی میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔ پاکستان کے باصلاحیت سائنسدانوں اور ا نجینئرز نے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پاک فوج دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلیسٹک میزائل غزنوی 290 کلومیٹرتک وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،غزنوی میزائل کاتجربہ گزشتہ رات کیا گیا ،،سروسز چیفس کی جانب سے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پرقوم کومبارکباد دی،صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے