یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

0
64

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل 15 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل پھر مہنگا کردیا گیا ہے، گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک اور کوکنگ آئل بھی 15 روپے فی لیٹر تک مہنگا کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری ہوگا۔

پاکستان کو 60 کی دہائی کی معیشت بنانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ ماہ بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کیا گیا تھا، کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر تک اور گھی کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دیگر مختلف اشیاء کی قیمتیوں میں بھی اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب دو ہفتوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپیہ فی کلو سے بھی زائد کا اضافہ،دو ہفتہ قبل 302 کی قیمت کی دفع تھی اب 407 کی مگر دکانداروں نے من مانی کرتے ہوئے 420 کی دفعات کے تحت قیمت ہی 420 مقرر کرلی-

لکھ پتی بھکاری گرفتار،مقدمہ درج

قبل ازیں اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور ادائیگیوں کے حوالے سے مسائل تھے، کورونا کے باعث گروتھ منفی سطح تک گر گئی، لیکن مشکلات کے باوجودمستحقین اور متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج لے کر آئے، حکومت نے زراعت اور برآمدی شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دی، ترسیلات زر اور برآمدات کا بھی معیشت کی بہتری میں اہم حصہ ہے، پاکستان کے اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ فصلوں کی اچھی پیداوار سے زراعت کے شعبے میں بھی نمایاں بہتری آرہی ہے، پاکستان کی معیشت اس وقت مستحکم ہوکر آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان کو 60 کی دہائی کی معیشت بنانا چاہتے ہیں، پاکستان 60 کی دہائی میں ایشیاء کی چوتھی بڑی معیشت تھی، پاکستان کو اقتصادی طور پر مضبوط کررہے ہیں،اپنے پاؤں پر کھڑا پاکستان تیز تر ترقی کرے گا، ہمارا مقصد پاکستان کا بیرونی مالیاتی اداروں پر انحصار ختم کرنا ہے۔

23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ،پنجاب کی سیاست پر بات نہیں کر سکتا، شیخ رشید

Leave a reply