غیرقانونی منی ایکسچینج؛ کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد

0
44

غیرقانونی منی ایکسچینج؛ کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد

ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل نے بانو بازار سیالکوٹ سے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل نے خفیہ اطلاع پر مون کرنسی ایکسچینج بانو بازار سیالکوٹ میں کارروائی کی۔ ملزمان ہنڈی حوالہ اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

ملزمان کے قبضے سے 10000 یورو، 291000 جاپانی ین، 1750 سعودی ریال، 3650 یواے ای درہم، 3010 افریقن رند، 100 امریکی ڈالر اور 33 لاکھ روپے برآمد کر لے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

ترجمان نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے متعدد رسیدیں، موبائل فونز اور استفادہ حاصل کرنے والے افراد کا ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ساجد اکرام، کامران یعقوب اور عارف خالد شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply