غیر مرد کے ساتھ تعلقات، بیٹے نے دی باپ کو بتانے کی دھمکی تو خاتون نے کیا کیا؟

0
43

غیر مرد کے ساتھ تعلقات، بیٹے نے دی باپ کو بتانے کی دھمکی تو خاتون نے کیا کیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیٹے نے راز افشاں کرنے کی دھمکی دی توماں نے اپنے 9 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

واقعہ بھارتی ریاست حیدر آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے 9 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق واقعہ نلگنڈہ ضلع میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کے ایک غیر مرد کے ساتھ تعلقات تھے اور اس بارے اس کا بیٹا جان گیا تھا، بیٹے نے ماں کو دھمکی دی تھی کہ وہ اپنے باپ کو سب بتا دے گا، ماں نے راز افشاں ہونے کے خدشے کے پیش نظر بیٹے کو قتل کر دیا

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

پولیس نے جب قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا تو خاتون نے اعتراف جرم کر لیا، خاتون کا کہنا تھا کہ اسی نے اپنے بیٹے کا قتل کیا ہے۔ ابتدائی میں خاتون نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور بتایا تھا کہ لڑکے کی موت طبعی ہوئی ہے۔ خاتون کے اس جواب سے پولیس کو تسلی نہیں ہوئی ،پولیس نے خاتون کے شوہر سے بھی تحقیقات کی۔ بعد ازاں خاتون نے بتایا کہ پچھلے ایک سال سے کسی غیر مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ یہ بات اس کے شوہر کو پتہ چل گئی تھی اور اس نے یہ تعلقات ختم کرنے کو کہا جس پر خاتون نے اپنے شوہر کویقین دلایا کہ وہ اس تعلقات کو ختم کردے گی۔ لیکن پھر بھی وہ اپنے تعلقات بد ستور جاری رکھے ہوئے تھی۔

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

انہی تعلقات بارے اس خاتون کے بیٹے کو اسوقت معلوم ہوا جب اس کی ماں ایک غیر مرد کے ساتھ سوئی ہوئی تھی، بیٹے کے آنکھ کھلی تو اسنے شور مچایا اور ماں کو دھمکی دی کہ وہ والد کو بتائے گا، اس لئے خاتون نے گلا گھونٹ کر بیٹے کی زندگی کا خاتمہ کر لیا

Leave a reply