غیر معیاری اسٹنٹ سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے کس کو طلب کر لیا؟

0
40

غیر معیاری اسٹنٹ سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے کس کو طلب کر لیا؟

سپریم کورٹ میں غیر معیاری اسٹنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے قومی و صوبائی ہیلتھ کمیشن کے سربراہان کو نوٹسز جاری کر دئیے ،سپریم کورٹ نے صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹسز جاری کر دئیے سپریم کورٹ نے نیب کو پرائسنگ کمیٹی کا ممبر بنانے کی استدعا مسترد کر دی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں غیر معیاری اسٹنٹ استعمال ہو رہے ہیں،امراض قلب کے معاملات کو نا تجربہ کار ماہرین پر چھوڑ دیا گیا ہے، عدالت نے این آئی سی بی کی سفارشات پر عمل سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کے لیے فیٹل میڈیسن کا نیا شعبہ الاٹ ، پنجاب حکومت نے کیا کہہ دیا

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

چیئرمین لائف سیونگ ڈیوائسز پرائسنگ کمیٹی نے عدالت کو بتایا کہ غیر معیاری اسٹنٹ کی بھرمار ہو گئی ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اسٹنٹ امپورٹ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے غیر معیاری اسٹنٹ کیخلاف فیصلہ دیا،عدالتی احکامات اور این آئی سی بی کی سفارشات پر عمل نہیں ہو رہا ،

Leave a reply