غیر ملکی سرمایہ والی اپوزیشن کو کوئی معاف نہیں کرے گا،شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خط کے مندرجات کو کابینہ کے سامنے رکھا ہے،
شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ ڈان لیکس اور میموگیٹ والی اپوزیشن ہے،سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں،جلد اسمبلی کا بھی ان کیمرا اجلاس بلایا جائے گا،غیر ملکی سرمایہ والی اپوزیشن کو کوئی معاف نہیں کرے گا،عمران خان آخری گیند تک لڑے گا،کابینہ نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، اتحادی جو چھوڑ کر گئے ہیں اس پر بھی تبصرہ کریں گے، 2دن کی بات ہے، وزیراعظم عمران خان آج قوم سےخطاب کریں گے،
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس ختم ہو گیا خفیہ خط ان کیمرا قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کی تجویزدی گئی،خط سے متعلق ان کیمرااجلاس میں بریفنگ دینے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے،شاہ محمود قریشی ان کیمرا اجلاس میں خفیہ خط پر بریفنگ دیں گے
دوسری جانب گورنر پنجاب وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے گورنر پنجاب وزیراعظم عمران خان سے کچھ دیر میں اہم ملاقات کریں گے،
قبل ازیں بی اے پی کے 4ارکان نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست اسدقیصر کو جمع کرا دی خالد مگسی، اسرار ترین، احسان اللہ ریکی اور روبینہ عرفان نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرائی ،درخواست میں کہا گیا کہ ہم نے بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی حکومت کی حمایت ختم کر دی ہے،ہم حکومتی بنچز پر مزید نہیں بیٹھنا چاہتے،ہمیں اپوزیشن بنچز پر نشستیں الاٹ کی جائیں،
ترجما ن گورنر ہاﺅس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو فی الحال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ موصول نہیں ہواہے ، وزیراعلیٰ کے استعفے کی منطوری کی خبروں میں صداقت نہیں ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو دینے کی رضامندی ظاہر کر دی تھی جبکہ عثمان بزدار سے استعفیٰ لیے جانے کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں ۔ اس کے علاوہ عثمان بزدار نے بھی استعفیٰ دینے کی تصدیق کر تے ہوئے بیان جاری کیا تھا ۔لیکن اب پانسہ پلٹ چکاہے ، ق لیگ کی حمایت بھی ممکنہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو خطرے سے نہ نکال پائے کیونکہ اتحادی جماعت ایم کیوایم نے اپنا ووٹ اپوزیشن کے حق میں ڈال دیاہے جس سے پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں اکثریت اب قائم نہیں رہی ہے ۔
مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب
اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے
عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید
10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان
ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی
ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول
مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں
تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ
زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب
سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع
عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی
پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی
پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان
بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا
جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں
خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا
عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز
حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید
وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری
دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان
وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا
پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار