غیر قانونی پارکنگ اسٹنیڈز کیخلاف درخواست پر ہو گئی طلبی

0
31

غیر قانونی پارکنگ اسٹنیڈز کیخلاف درخواست پر ہو گئی طلبی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں غیر قانونی پارکنگ اسٹنیڈز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ نے تجاوزات ختم نہ ہونے کی وجوہات مانگ لیں ،عدالت نے تمام متعلقہ حکام سے جواب مانگ لیا ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے پنجاب کے وکیل کی درخواست متعلقہ حکام کو بجھوا نے کی استدعا مسترد کر دی

وکیل نے کہا کہ لاہور میں ٹولیٹن مارکیٹ کے باہر اور دیگر مقامات پر غیر قانونی پارکنگ اسٹنیڈز بنائے گئے ہیں، متعلقہ حکام ایک زیادہ مرتبہ درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بننے ہوئے ہیں،

عدالت نے حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی،

واضح رہے کہ لاہور میں تھانوں کے باہر بھی پارکنگ کے پیسے وصول کئے جاتے ہیںلوئر مال،انارکلی اقبال ٹاؤن جیسے تھانہ جات شامل ہیں کے باہر بھی پریشان سائلین سے پارکنگ کی مد میں لوٹ مار جاری ہے، سائلین پارکنگ کی بجائے قریب دوکانداروں کے ترلے کر کے موٹر سائیکل کھڑی کرتے ہیں

Leave a reply