غیر قانونی طور پر ڈالرز ملک سے باہرنہیں جانے دیں گے ،وزیراعظم
غیر قانونی طور پر ڈالرز ملک سے باہرنہیں جانے دیں گے ،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی شپ یارڈ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کے افتتاح پرمبارکباد دیتا ہوں ،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی امداد پر انحصار نے کمزور کردیا ،بوجھ اٹھانے سے انسان میں اتنی ہی طاقت آتی ہے ملک میں ٹیکنالوجی کےفروغ پر خوشی ہے ہم نے اپنی قوت کو نہیں پہچانا ،بیساکھیوں سے سے چلنے والا اعتماد کھودیتا ہے خوشی ہے پھر سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی کوشش ہورہی ہے،ہمیں اپنی صلاحیت پر اعتماد کرنا ہوگا ہمیں امپورٹ لینڈ اکنامی بننے سے گریز کرنا ہوگا، ہم نے ملک میں منی لانڈرنگ کوروکنا ہے .جس تیزی سے پاکستان کو آگے بڑھنا تھا اس تیزی سے نہیں بڑھا،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ بھی مضبوط عزم کی قوموں کا ساتھ دیتا ہے، ہم نے اپنی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے، منی لانڈرنگ تمام ترقی پذیر ممالک کا مسئلہ ہے، غیر ملکی امداد پر انحصار نے کمزور کردیا ، ہمیں آپﷺ کی زندگی سے سیکھنا چاہیئے،ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے غیر قانونی طور پر ڈالرز ملک سے باہرنہیں جانے دیں گے ہمارا ریکارڈ خسارہ کم سے کم ہوگیاہے .اللہ کا کرم ہے پاکستان سیدھے راستے پر چل پڑا، چیلنج یہ ہے کہ ہمیں آگے بڑھنا ہو گا،منی لانڈرنگ کو روکنے کی بھر پور کوشش کریں گے،
ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس
الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید
کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ کیا؟ وزیراعظم نے اجلاس میں بتا دی
نیا ناظم آباد ڈوب گیا، 15 روز سے پانی نہ نکلا، آواز اٹھانے پر شہری کو دھمکیاں
کراچی کو کس نے تباہ کیا، وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کے دورہ سے قبل بڑا دعویٰ کر دیا
وزیراعظم سے پہلے اسد عمر نے سنائی اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبری
وزیراعظم عمرا ن خان کراچی دورے کے بعد بلوچستان روانہ ہوں گے وزیراعظم عمران خان بلوچستان میں ضلع لسبیلہ میں گرین پاکستان کی تقریب میں بھی شریک ہونگے،وزیراعظم عمران خان لسبیلہ میں مینگروز کا فضائی جائزہ لیں گے معاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے وزیراعظم سے مینگروز کی پیداوار اور دیکھ بھال کرنے والی خواتین ملاقات کریں گی وزیراعظم آج مزید 12000 ایکٹر رقبے پر مینگروز لگانے کا اعلان کریں گے وزیراعظم عمرا ن خان کل بہاولپور کا بھی دورہ کریں گے وزیراعظم بہاولپور میں کلین گرین پاکستان کے تحت مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے