غیرقانونی بھرتی کیس، آصف ہاشمی کے ریمانڈ میں توسیع

0
32

احتساب عدالت میں آصف ہاشمی کے خلاف 777 افراد کو میریٹ سے ہٹ کر بھرتی کرنے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے آصف ہاشمی کے مزید 13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ،عدالت نے آصف ہاشمی کو دوبارہ 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا.نیب تفتیشی افسر کی جانب سے آصف ہاشمی کے متعلق تفصیلی تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی .آصف ہاشمی کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد کیمپ جیل سے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آصف ہاشمی نے غیر قانونی طور پر بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ مختلف سیٹوں پر 777 افراد کو بھرتی کیا،ملزم آصف ہاشمی نے 2009 سے 2012 کے درمیان بطور چیئرمین ملازمین کو بھرتی کیا، ملزم آصف ہاشمی کے اس اقدام سے اپنے من پسند افراد کو نوازا گیا،

 

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

جس جس نے گاجریں کھائیں اس کو نیب کا چورن ملے گا، شیخ رشید

 

Leave a reply