غیر قانونی ری فنڈ کیس ،سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم ، کہا ہمارے ساتھ نہ کھیلیں
غیر قانونی ری فنڈ کیس ،سپریم کورٹ نے دیا بڑا حکم ، کہا ہمارے ساتھ نہ کھیلیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے غیر قانونی ری فنڈ کیس میں حمید انجم کے خلاف دوبارہ انکوائری کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ ایف بی آر 3 ماہ میں ڈپٹی کمشنر سیل ٹیکس حمید انجم کے خلاف انکوائری مکمل کرے،ایف بی آر ایک ہی جرم میں ایک افسرکوبےگنا ہ اور دوسرے کو سزا کیسے دے سکتا ہے؟
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ ہمارے سامنے کوئی سچی بات نہیں کر رہے،ایف بی آر کی ہمیں کچھ سمجھ نہیں آ رہی،ہمارے ساتھ نہ کھیلیں ، پتہ ہےآپ یہی پرانی انکوائری دوبارہ پیش کر دیں گے،اگر ایف بی آر کا افسرکوئی گڑ بڑ کرتا ہے تو کیا آپ اسے پکڑ نہیں سکتے؟عدالت نے ایف بی آر کو دوبارہ 3 ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا
سپریم کور ٹ میں غیر قانونی ٹیکس ری فنڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی عدالت میں پیش ہوئے،ایف بی آر نے ریفنڈ کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی
وکیل ایف بی آر نے کہا کہ رپورٹ میں اشفاق دینو کے خلاف کارروائی کی گئی ہے،چیف جسٹس نے ہا کہ حکومت کے 874.7 ملین روپے کی ریکوری کےلیے آپ نے کیا کیا؟آپ یہ رقم کیسے واپس لیں گے ، جس پر چیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ایف بی آر اپنے طور پر ریکوری کر رہی ہے،
شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا
جب تک 50 لوگوں کو فارغ نہ کیا بہتری نہیں آئیگی، چیف جسٹس کے ریمارکس
بحریہ ٹاؤن نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، حکومت کی آنکھیں کیوں بند ہیں؟ چیف جسٹس