کراچی: عوامی کالونی پولیس نے غیرقانونی طریقے سے سرحد عبور کرکے کراچی میں داخل ہونے والے7 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورنگی عوامی کالونی پولیس نے علاقہ گشت کے دوران کورنگی سنگر چورنگی کے قریب سے 7 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا ۔
افغانی باشندے غیر قانونی طورپر بنا کسی مُلکی شناخت کے کورنگی سنگر چورنگی پر گروہ کی صورت میں مشکوک حالت میں موجود تھے۔
گرفتار افغان باشندوں کے نام بظاہر خداداد،سرفراز، عبدالخالق، عبداللہ، ابراھیم, طاہر، مولاداد اور شاری گل معلوم ہوئے ۔ ان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ فنگر پرنٹ سے چیک کیا جارہا ہےگرفتار افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔
قبل ازیں سہراب گوٹھ پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو ملک بدر کرنے کےلیے ایس ایس پی سے سفارش کی تھی ڈی ایس پی سہراب گوٹھ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کو ڈی پورٹ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کو خط ارسال کیا تھا-
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ افغان باشندوں کی بڑی تعداد روزانہ کی بیناد پر کراچی آکر سہراب گوٹھ سمیت ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی طور پرمقیم ہو رہی ہےجبکہ غیر قانونی طورپرمقیم یہ افغان باشندے زمینوں پر قبضے ، منشیات فروشی ، کلنگز اور اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔
گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم بیان حلفی سے منحرف
ڈی ایس پی نے خط میں لکھا تھا کہ گزشتہ رات پولیس نے سہراب گوٹھ سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 26 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے سہراب گوٹھ تھانے میں ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔
خط میں کہا گیا تھا کہ جس طرح ماضی میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد ڈی پورٹ کیے جاتے رہے ہیں اسی طرح سے اعلیٰ حکام سے درخواست کی جائے کہ گرفتار افغان باشندوں کو بھی ڈی پورٹ کیا جائے۔
دوسری جانب پناہ گزینوں اور وطن واپسی کی وزارت (ایم او آر آر) نے کہا تھا کہ گزشتہ ماہ 50 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو ایران سے ملک بدر کیا گیا ہے۔
کراچی سمیت ملک بھر میں مہنگا آٹا مزید مہنگا
وزارت کے حکام کا کہنا تھا قائم مقام افغان وزیر اور ایرانی سفیر بہادر امینیان نے افغان مہاجرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا-
کابل میں ایران کے سفیر بہادر امینیان نے کہا تھا کہ روزانہ تقریباً 3 ہزار افغان غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہو رہے ہیں اور اتنی ہی تعداد ویزے اور قانونی دستاویزات کے ساتھ ایران کا سفر کر رہے ہیں-