غیر قانونی شراب لائسنس کیس،ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی شراب لائسنس کیس میں عدالت نے ملزم اکرم اشرف گوندل کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

عدالت نے ملزم اکرم اشرف گوندل کو دوبارہ 28 ستمبر کو پیش کرنے کاحکم دے دیا، عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب عدالت نے سنا دیا ہے

احتساب عدالت لاہورمیں نجی ہوٹل کو مبینہ غیر قانونی شراب لائسنس اجرا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سابق ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن ملزم اکرم اشرف گوندل کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم کا اس کیس میں کیا کردار ہے؟ جس پر نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو جواب دیا کہ ملزم نے اختیارات کا غلط استعمال کیا،

عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت میں کیس زیر التوا ہے اس کا کیا بنا؟ آخری لائسنس کب جاری کیا گیا تھا، نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ 20 سال پہلے آخری لائسنس جاری ہوا تھا،اکرم اشرف گوندل نے عدالت میں کہا کہ سندھ میں 200 سے زیادہ لائسنس جاری ہو چکے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ پنجاب نے ابتک کتنے لائسنس جاری کیے؟ جس پر ملزم اکرم اشرف گوندل نے کہا کہ پنجاب میں ابتک 9 لائسنس جاری ہوچکے ہیں،

بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

تحریک انصاف کے ایک اور رہنما،رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر

وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں؟ گورنر پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سندھ والے بہت لبرل ہیں،اکرم اشرف گوندل نے کہا کہ سندھ میں غیر مسلم زیادہ ہیں،ملزم کے وکیل نے کہا کہ نیب نے خلاف قانون گرفتار کیا ،یہ معاملہ ہائیکورٹ میں چل رہا ہے،جو لائسنس جاری ہوا تھوڑے عرصے بعد ہی معطل کر دیا گیا،

Leave a reply