غرور کس لیے آج مٹی کے اوپر کل مٹی تلے ، سابق کرکٹر واعظ بن گئے

0
45

باغی ٹی وی : غرور کس لیے آج مٹی کے اوپر کل مٹی کے نیچے ، سابق کرکٹر واعظ بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور سپیڈ سٹار شعیب اختر آج سماجی رابطوں کے حوالے سے بھی کافی سرگرم ہیں. ۔ اس حوالے سے سپیڈ سٹار کئی دنوں سے لگاتار انسٹاگرام پر کچھ نہ کچھ پوسٹ کر کے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CLMXN8OM72w/?utm_source=ig_embed
شعیب اختر نے اس بار انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ غرور کس بات کا صاحب آج مٹی کے اوپر کل مٹی کے نیچے۔

شعیب اختر کے پیغام اور تصویر کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور پوسٹ پر سیکڑوں کمنٹس بھی لکھے گئے۔ کچھ مداحوں نے شعیب اختر سے اظہار محبت بھی کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختر نے پی ایس ایل کے گانے پر شدید تنقید کا اظہار کیا تھا . شعیب اختر نے دعویٰ کیا کہ اس گانے کی وجہ سے ان کے بچے ڈر گئے اور 3 دن سے ان سے بات نہیں کررہے کیونکہ انہوں نے اپنے بچوں کو یہ گانا سنایا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘ یہ گانا گانے والوں کو یہ بھی نہیں معلوم کہ گروو کا مطلب کیا ہوتا ہے’۔

شعیب اختر نے پی ایس ایل 6 کے ترانے پر تبصرے کی 9 منٹ کے دورانیے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی ہے جس میں اس ترانے پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

Leave a reply