میرا نام ہے محبت کی شوٹنگ کے دوران بابرا اور غلام محی الدین ہر ایموشنل سین کے بعد کیا کرتے تھے ؟

0
44

سینئر اداکار غلام محی الدین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ بابرا شریف بے حد حسین تھیں ، لیکن ان کے موڈ کا کبھی پتہ نہیں چلتا تھا ، کبھی وہ ہنسی مذاق کرتی رہتی تھیں اور کبھی وہ بہت ہی سنجیدہ ہوجاتی تھیں ، اور جب ان سے سنجیدہ یا ٍغصے میں ہونے کی وجہ پوچھتا تو کہتی جا دفعہ ہوجا.بابرا کا موڈ جیسا بھی ہوتا لیکن جیسے ہی کیمرہ آن ہوتا تو وہ سین میں انوالو ہوجاتیں ان کا موڈ کبھی بھی ان کے کام پر اثر انداز نہیں ہوا تھا. غلام محی الدین نے کہا کہ فلم کے جتنے بھی رونے والے سین ہیں وہ شوٹ کروانے کے بعد میں اور بابرا ہنسنے لگ جاتے تھے ،

ہمیں ڈائریکٹر سے ڈانٹ پڑتی تھی ، ہم سنجیدہ ہوجاتے تھے ، اس کے بعد پھر رونے والا سین کرتے تو کٹ ہوتے ساتھ ہی ہنسنا شروع کر دیتے تھے، ڈائریکٹر کہتے تھے کہ تم لوگ سنجیدہ ہو کر جب تک کام نہیں کرو گے پبلک روئے گی کیسے؟غلام محی الدین نے کہا کہ اس فلم کے بہت سارے سین مشکل تھے ، ایک بہت مشکل جو سین تھا وہ یہ تھا کہ جب مجھے میری اہلیہ کے بارے میں پتہ چلتا ہے کہ وہ کینسر کی مریضہ ہیں ، یہ پتہ چلنے پر مجھے ری ایکشن ایسا دینا تھا کہ آڈینز رو پڑے . یہ کافی مشکل سین تھا میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا.

Leave a reply