اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ،اسحاق ڈار

0
32
ishaq daar

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی فنانس دنیا میں سب سے زیادہ گروتھ والا شعبہ ہے، اسلامی فنانس کے پیچھے کوئی ٹھوس جائیداد ہوتی ہے ،اس سے رسک کافی کم ہو جاتا ہے ،

وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اسلامی فنانس انڈسٹری میں گروتھ کے وسیع امکانات ہیں ،ملائیشیا اور انڈونیشیا میں اسلامی فنانس کی تعلیم کیلئے اہم کام ہوا ہے ، پاکستان میں اسلامی فنانس کیلئے کافی کام کیا گیا ہے ،پاکستان کا 21 فیصد بینکنک سیکڑ اسلامی بینکاری پر چلتا ہے ، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی نے اسلامی فنانس کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ، پاکستان میں 6 اسلامی بینک جبکہ 16 اسلامی برانچوں والے بینک کام کر رہے ہیں ، پاکستان میں 2022 میں اسلامی بینکوں کی شرح نمو 29 فیصد رہی،پاکستان میں اسلامی بینکوں کے اثاثہ جات 7.2 کھرب روپے کے ہیں، اسلامی بینکوں میں ڈیپازٹ 5.2 کھرب روپے کے ہیں ،

وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ میں نے وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت کی درخواست واپس لینے کا کہا، وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے ، حکومت نے مرکز قومی بچت کو بھی شریعہ کے مطابق مصنوعات جاری کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں مرکز قومی بچت مختلف اسلامی مصنوعات اور بچت اکاؤنٹس جاری کرے گا،اگر کوئی سفارشات ایسی ہوئی جن کو بجٹ میں لایا جاسکے تو ضرور لاؤں گا،اسلامک پروڈاکس کو ترجیح دینی ہوگی لیکن اسلامک پروڈاکس کی قیمتیں بھی مارکیٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے،میں یقین دلاتا ہوں،سپلائی کی دستیابی پر حکومت اسلامک پروڈاکس کی طرف جائے گی،اسلامک فنانس انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،

وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ معیشت مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،اسلامک بینکنگ کا نظام بہتر بنا رہے ہیں ،اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ،اسلامی بینکنگ کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں ،اسلامی بینکنگ کا نظام ہمارے مستقبل کو بہتر بنانے میں مدد دے گا ،تمام اسلامی ممالک کے اشتراک سے معاشی چیلنجز سے نکل سکتے ہیں ،یہ کانفرنس اسلامک فنانسنگ میں ہمارے مستقبل کیلئے مشعل راہ ہے پاکستان کا 21 فیصد بینکنگ سسٹم اسلامک فنانسنگ میں تبدیل ہوچکا ہے ،پاکستان میں زکوٰۃ و تقسیم کیلئے جامع نظام موجود ہے ،

ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی

نعرہ ریاست مدینہ کا اور ملک چلا رہے ہیں سود پر، مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

ای ایف پی کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ

 ملکی موجودہ ابتر معاشی صورتحال تباہ کن مغربی سودی نظام ہے،علامہ زاہدالراشدی

سود کا خاتمہ حکم الہٰی کے ساتھ آئین پاکستان کا اہم تقاضا بھی، ڈاکٹر قبلہ ایاز

وزیر خزانہ اسحاق ڈارصحافیوں کے سوالات پر طیش میں آگئے، صحافی نے وزیر خزانہ سے سوال کیا کہ کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے، جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے؟ ہم نے ہر انٹرنیشنل پیمنٹ کی ہے ،صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو پہلی بار مشکل معاشی حالات ملے اور آپ معیشت سنبھال نہیں پا رہے ،اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ آپ نے جو فیصلہ دینا ہے دے دیں میں بعد میں دیکھ لوں گا ،اسحاق ڈار نے نئے بجٹ اور آئی ایم ایف کے حوالے سے سوالوں کا جواب دینے سے گریزکیا.

Leave a reply