fbpx

گیلانی نااہلی کیس، کس نے کی مہلت طلب؟

گیلانی نااہلی کیس، کس نے کی مہلت طلب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں ویڈیواسکینڈل معاملے پرسینیٹریوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا ایم پی ایز کی طرف سے کوئی آیا ہے،وiڈیومیں موجود ایم این ایز فہیم خان اور جمیل احمد کی جانب سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا جواب موصول ہوا ہے،جمیل احمد خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے بحث کے لیے وقت مانگ لیا الیکشن کمیشن نے سید یوسف رضا گیلانی نا اہلی کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

گیلانی کی نااہلی کی درخواست، الیکشن کمیشن نے کس کو دے دیا بڑا جھٹکا؟

ویڈیواسکینڈل ،ویڈیو میں کون کون؟ نام الیکشن کمیشن میں پیش،کیس کہاں بھجوا سکتے ہیں؟ ای سی پی کے اہم ریمارکس

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے پر پی ٹی آئی کی حکومت نے شدید تنقید کی تھی اور اس کو سیدھا ہارس ٹریڈنگ کہا تھا . اس وجہ سے الیکشن کمیشن میں ان کی جیت کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی تھی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس ویڈیو میں واضح ہے کہ علی حیدر گیلانی جو ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں، انہوں نے اپنے والد یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فائدہ پہنچانے کیلئے اراکین کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھا رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علی حیدر گیلانی خود میڈیا کے سامنے آئے اور اعتراف کیا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن متاثر کرنے کی کوشش کی۔ اس لئے الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے کیخلاف الیکشن ایکٹ کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کرے۔

یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواست، الیکشن کمیشن نے کس کو طلب کر لیا؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.