گلگت بلتستان الیکشن: پیپلز پارٹی اورن لیگ نے اسپیکر کے طلب کردہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا

0
30

کراچی:گلگت بلتستان الیکشن: پیپلز پارٹی اورن لیگ نے اسپیکر کے طلب کردہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں الیکشن سے متعلق اسپیکر اسد قیصر کے طلب کردہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کےگلگت بلتستان الیکشن پر بلائے گئے اجلاس کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی اسپیکر کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔

پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ اسپیکر کو گلگت انتخابات پر اجلاس بلانے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ پی پی نے گلگت بلتستان انتخابات میں حکومت کی مداخلت کی مذمت بھی کی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی اسپیکر اور وفاقی وزرا کاگلگت بلتستان الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، ہم گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔

 

 

بلاول نے ٹویٹ میں کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی صرف الیکشن کمیشن سے رابطے میں رہے گی۔

دوسری طرف ن لیگ کی سرگرم ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت بھی اسپیکرکے طلب کردہ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گلگت بلتستان انتخابات کے معاملے پر 28 ستمبر کو اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات شفاف طریقے سے منعقد کیے جائیں۔

چند دن قبل اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کی قرارداد میں بھی اس نکتے کو شامل کیا گیا تھا کہ گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a reply