گلگت بلتستان: تحریک انصاف کے امیدوار سید سہیل عباس جیت کے قریب پہنچ گئے

گلگت: گلگت بلتستان:گلگت بلتستان: تحریک انصاف کے امیدوار سید سہیل عباس جیت کے قریب پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق حلقہ جی بی اے 3 کے 61 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ آ گیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سید سہیل عباس 6780 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر اقبال 4071 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

گلگت بلتستان حلقہ 3 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔ آج پولنگ کیلئے کل 74 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔ حلقے میں آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخاب لڑنے والے امیدواران کی مجموعی تعداد 21 ہے جبکہ 41 ہزار 360 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ سہیل عباس، ذوالفقار علی، الطاف حیدر اور کیپٹن (ر) محمد شفیع کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے۔

کورونا صورتحال کے پیش نظر تمام پولنگ سٹاف، سکیورٹی اہلکاروں اور ووٹرز کو ماسک بھی مہیا کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس نشست کے جیتنے کے بعد پی ٹی آئی گلگت بلتستان کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.