گلگت بلتستان دوبارہ گنتی:پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ووٹ برابر قرار،فیصلہ کون کرے گا

0
29

گلگت : گلگت بلتستان دوبارہ گنتی:پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ووٹ برابر قرار،فیصلہ کون کرے گا،اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے حلقہ دو میں دوبارہ گنتی پر پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ووٹ برابر قرار دے دیئے گئے ،پوسٹل بیلٹ کے تحت ووٹوں کی گنتی کی فرانزک رپورٹ آنے تک گلگت بلتستان حلقہ دو کا نتیجہ روک دیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی سعدیہ دانش نے کہاکہ ریٹرننگ افسر نے 1382 پوسٹل بیلٹس کی تصدیق کی، دوبارہ گنتی میں 1708 پوسٹل بیلٹ نکل آئے، راتوں رات 326 پوسٹل بیلٹس کا نکلنا مشکوک ہے، فورنزک میں یہ پوسٹل بیلٹس جعلی ثابت ہوں گے،

 

 

حکومتی ترجمان نتیجے کے بغیر حلقہ دو میں پی ٹی آئی کی جیت کا اعلان کرکے نتائج کو مشکوک بنارہے ہیں، شہباز گل نے گلگت بلتستان حلقہ دو میں نتائج سے قبل جیت کا اعلان کرکے ثابت کردیا کہ فیصلے کہیں اور ہورہے ہیں۔

یاد رہےکہ اس سے پہلے پی ٹی آئی اے کے امیدوارکی جیت کا ایک باراعلان ہوچکا ہے لیکن اب پھردوبارہ سے گنتی کے حوالے سے خبروں نے سیاسی ماحول گرم کردیا ہے

Leave a reply