گلگلت بلتستان کے بعد پی ٹی آئی نے انتحابات کی تیاری کا آغاز کر دیا

گلگت بلتستان میں تاریخی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا آزادجموں و کشمیر کے انتخابات کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ، آزاد جموں وکشمیر میں سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کے عمل کی نگرانی کیلئے 5 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نے اس اہم ترین کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دیے گئے

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کمیٹی میں شامل ہیں ، خواجہ فاروق اور راجہ منصور بھی 5 رکنی کمیٹی کا حصہ ہوں گے کمیٹی آزادکشمیر میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کی خواہشمند سیاسی شخصیات کی جماعت میں شمولیت کے عمل کی نگرانی کرے گی

دیگر سیاسی جماعتوں سے شامل ہونے والے افراد کمیٹی کی سفارش پر ہی تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے درخواست کے اہل ہوں گے ،کمیٹی کی سفارش اور چیف آرگنائزر کی منظوری کے بغیر کسی کو جماعت میں شامل کیا جائے گا نہ ہی ٹکٹ کی درخواست کیلئے اہل شمار کیا جائے گا ،آزادجموں و کشمیر میں شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کیلئے بھی 9 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
اس کمیٹی کی سربراہی بھی مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد کے سپرد کر دی گئی

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کیلئے 9 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، ڈاکٹر ابوالحسن، اعجاز منہاس، شاہد یوسف، خواجہ فاروق، راجہ منصور، سلیم بٹ، چودھری مقبول اور توصیف عباسی 9 رکنی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ،9 رکنی کمیٹی شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کیلئے نادرا، الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں سے متعلق معاملات کی دیکھ بھال کرے گی

Comments are closed.