گلگت بلتستان میں انتخابات،تحریک انصاف نے بھی انتخابی مہم تیز کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابات کا معاملہ ،انتخابی مہم کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی جامع منصوبہ سازی مکمل کر لی گئی

بھرپور اور مؤثر انتخابی مہم کیلئے چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی گلگت روانہ ہو گئے،سیف اللہ خان نیازی گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے ،اقتدار میں رہنے والی حریف جماعتوں کی کارکردگی اور بیانیے کے نقائص خصوصی طور پر گلگت بلتستان کے عوام پر واضح کئے جائیں گے

چیف آرگنائزر تحریک انصاف گلگت بلتستان کے طول و عرض میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے ،مقامی و قومی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتیں اور گفتگو بھی چیف آرگنائزر تحریک انصاف کے شیڈیول کا حصہ ہین،سیف اللہ نیازی پولنگ اسٹیشنز کی سطح تک تحریک انصاف کے امیدواروں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے

گلگت قیام کے دوران سیف اللہ خان نیازی پولنگ ڈے کے حوالے سے مربوط حکمت عملی، ووٹرز کی معاونت اور پولنگ سٹیشنز تک رسائی کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دیں گے ،سیف اللہ نیازی مصدقہ انتخابی نتائج کی مربوط انداز میں وصولی کے ذمہ داروں کا بھی تعین کریں گے ،چیف آرگنائزر تحریک انصاف حریف امیدواروں کیجانب سے انتخابات کی شفافیت پر اثرانداز ہونے کی کوششوں کے سدِباب کی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنائیں گے

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بھی گلگت کا دورہ کریں گے. وزیراعظم اتوار کو گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان اور نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شرکت کریں گے

بلاول گلگت پہنچ گئے، کارکنان سے ایئر پورٹ پر خطاب کے دوران کیا بڑا اعلان

Comments are closed.