گلگت، طیارہ رن وے سے اترنے کی تحقیقات کا آغاز، پائلٹ کو کام سے روکدیا گیا

0
41

گلگت ائیر پورٹ پر رن وے پر طیارہ پھسلنے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گلگت ایئرپورٹ کا رن وے کلیئرکردیا گیا،پی کے 608 گلگت سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی، پی آئی اے کا طیارہ گلگت ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کرکچے میں چلا گیا تھا.

ایک سال گرائونڈ رہنے کے بعد پی آئی اے کا اے تھری ٹوئنٹی اڑان کے قابل

پی آئی اے ذرائع کے مطابق اے ٹی آرطیارے کی خاتون پائلٹ مریم تھیں،سی ای او پی آئی اے نے طیارے کے رن وے پر پھسلنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، اے ٹی آرطیارے کی پائلٹ مریم اورکوپائلٹ وقاص کاابتدائی بیان لیا گیا ہے ،تحقیقات مکمل ہونے تک پرواز آپریٹ کرنیوالے دونوں پائلٹ گراؤنڈ کردیے گئے، تحقیقاتی عمل میں غلطی ثابت ہونے پر ایوی ایشن قوانین کےمطابق کارروائی کی جائیگی .دونوں پائلٹ کے یورین اوربلڈ ٹیسٹ کے نمونے لے لیے گئے ہیں.

پی آئی اے کا خسارہ کتنا، کتنے ممالک میں پروازیں جاری، اہم خبر آ گئی

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 گلگت پہنچی تو رن وے پر طیارہ پھسل گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز پر کنٹرول کر لیا ،ترجمان کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں.

 

Leave a reply