گلگت بلتستان ، تحریک انصاف کو بڑا دھچکا،پہلا استعفیٰ آ گیا

0
31
gilgitspeaker

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد علی زیدی نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ گزشتہ روز ان کے خلاف تحریک انصاف کے اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی 22 سیٹیں ہیں – ن لیگ اور پی پی پی کی 8 , سپیکر کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوئی ہے جس پہ 16 ارکان نے دستخط کیے، عدم اعتماد کی قرارداد کے بعد سپیکر نے استعفیٰ دے دیا،

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ، انکی ہی جماعت کے اراکین نے کروائی تھی،33 رکنی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 17 ارکان کی حمایت درکار تھی، ، پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کا کہنا تھا کہ سپیکر کو ہٹانے کے لیے اپوزیشن اراکین سے بھی رابطہ کیا جائے گا تا ہم سپیکر نے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا ہے

میڈیا رپورٹس کے بعد اب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف بھی عدم اعتماد آئے گی اور پی ٹی آئی کی آخری حکومت کا خاتمہ ہو گا گلگت میں بھی تحریک انصاف کی حکومت جلد ختم ہونے والی ہے، اس حوالہ سے پی ڈی ایم نے اپنا کام شروع کر رکھا ہے، ملاقاتیں جاری ہیں،

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

Leave a reply